ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُردویونیورسٹی میں 28؍ جولائی کو برسر موقع داخلے

اُردویونیورسٹی میں 28؍ جولائی کو برسر موقع داخلے

Tue, 24 Jul 2018 11:54:16    S.O. News Service

حیدرآباد24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآباد اور لکھنؤ کیمپس میں مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں میرٹ کی اساس پر 28؍ مئی کو 9:30 بجے صبح اہل امیدواروں کو برسر موقع داخلہ دیا جائے گا۔ ویٹ لسٹ امیدواروں کے داخلے کے لیے کونسلنگ 25؍ جولائی کو معلنہ شیڈیول کے مطابق منعقد ہوگی۔ پروفیسر فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب حیدرآباد اور لکھنؤ میں ایم اے(اردو، انگریزی (صرف لکھنؤ میں)، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم۔ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم۔ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم 150 زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) میں داخلے دستیاب ہوں گے۔برسرموقع داخلے کا عمل حیدرآباد میں مانو پالی ٹیکنیک اور لکھنؤ کیمپس میں منعقدہوگا۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ تمام ضروری اسناد اور ان کی دو سیٹ فوٹو کاپی کے علاوہ اپنے ہمراہ ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈیانیٹ بینکنگ کا پاسورڈ وغیرہ ساتھ رکھیں تاکہ ایڈمیشن کے فوری بعد آن لائن فیس داخل کرسکیں۔ اہلیت و دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in دیکھی جاسکتی ہے۔


Share: